اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ڈاکٹر کاظم جلالی نے امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ہرزہ سرائی کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے رذیلانہ اور حقارت پر مبنی بیان دینا اسلامی ملکوں کی شان کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے حال ہی میں کہا ہے کہ "ان کا ملک یقینا ایران پرحملے کی حمایت کرتا ہے"۔ کاظم جلالی نے آج پارلمنٹ کے کھلے اجلاس میں واشنگٹن میں امارات کے سفیر کی ہرزہ سرائی پر کہا ہے کہ ہماری وزارت خارجہ کی رواداری سے امارات جیسے چھوٹے اور تاریخ میں بے نام و نشان ملک کے بعض حکام ہرزہ سرائی پر اتر آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ واشنگٹن میں امارات کے سفیر کے اس بیان پر حکومت امارات کو اپنا موقف ظاہر کرنا ہوگا۔ کاظم جلالی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ صہیونی ریاست عالم اسلام کی مشترکہ دشمن ہے۔
..............
/110